میرپو(پی آئی ڈ ی) 24اکتوبر 2025
آزاد جموں و کشمیر کے78 ویں یوم تاسیس کے موقع پرسپریم کورٹ سرکٹ برانچ میرپورکے سبزہ زار پرپرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔پرچم کشائی کی تقریب میں ایڈووکیٹ جنرل شیخ مسعود اقبال، سابق چیف جسٹس اعظم خان، کسٹوڈین خالد یوسف، سابق الیکشن کمشنر عبدالرشید سلہریا،سابق جج سپریم کورٹ یونس طاہر، سابق جج جانداد خان،ڈی آئی جی ڈاکٹر لیاقت علی،ڈپٹی کمشنریاسر ریاض،ایس ایس پی خرم اقبال،وائس چیئرمین بار کونسل محمد طارق بشیر ایڈووکیٹ، سپریم کورٹ کے جنرل سیکرٹری چوہدری راشد رشید،ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر راجہ وسیم یونس ایڈووکیٹ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن چوہدری محمود حسین پلاکوی ایڈووکیٹ،سینئر وکلاء حاجی منصف داد ایڈووکیٹ،راجہ انعام اللہ خان ایڈووکیٹ، جاوید نجم الثاقب ایڈووکیٹ، سید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ،راجہ خالد محمودایڈووکیٹ،راجہ شفیق اللہ خان ایڈووکیٹ، چوہدری منیر ایڈووکیٹ،برطانوی صحافی ساجد یوسف،سپریم کورٹ،ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلاء اورسپریم کورٹ رجسٹری برانچ کے ملازمین کی بڑی تعدادموجود تھی۔