میرپو(پی آئی ڈ ی) 24اکتوبر 2025
آزاد جموں و کشمیر حکومت کا 78 واں یوم تاسیس ضلع میرپورمیں نہایت ہی عقیدت واحترام اور اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایاگیاکہ جب تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ ریاست جموں وکشمیر آزادنہیں ہوجاتی اس وقت تک کشمیری اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ یوم تاسیس کے سلسلہ میں مرکزی تقریب میونسپل کارپوریشن کے سبزہ زارپرمنعقد ہوئی۔ڈی آئی جی میرپور چوہدری لیاقت علی،ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض،ایس ایس پی خرم اقبال،مئیربلدیہ چوہدری عثمان علی خالدنے آزاد کشمیر اور پاکستان کے پرچم کشائی کی۔ ٹھیک08:58 بجے سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔ پولیس کے چاک چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔آزاد کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ عمر طارق،ڈپٹی میئر محمد رمضان چغتائی،اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین،ڈی ایس پی حاجی سکندراعظم، افسر مال راجہ ایاز احمد، تحصیلدار عمران یوسف،چیف آفیسر راجہ شیراز احمد خان،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک، ڈپٹی ڈائریکٹرجموں و کشمیر لبریشن سیل سردارعظیم سرور، ایکسین شاہزیب کرامت، ٹیکس آفیسر چوہدری بشارت،مجسٹریٹ بلدیہ زاہد مجید شیخ کونسلر عابد چوہدری، سید قیصر شیراز کاظمی،راشد بزمی،ندیم احمد، میونسپل کارپوریشن کے کونسلرز حضرات، صحافیوں،سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی، پاکستان کی سلامتی، ترقی وخوشحالی اور عالم اسلام کی سربلندی سمیت فلسطین کی آزاد ی کے لیے دعائیں مانگیں گئیں جبکہ ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء اورغازیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس بات کااعادہ کیاگیاکہ بھارت کے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ اور ناجائز تسلط سے آزادکروانے کے لیے کشمیری اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ضلع میرپور میں ڈڈیال،اسلام گڑھ،چکسواری سمیت دیگر سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی یوم تاسیس کی تقاریب منعقد ہوئیں جس میں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔